سورة الشعراء - آیت 123

كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

قوم عاد [٨٢] نے بھی رسولوں کو جھٹلایا تھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم نوح علیہ السلام کے بعدجس قوم نے دنیامیں سب سے زیادہ ناموری حاصل کی وہ یہی قوم عادتھی جسے عاداولیٰ بھی کہتے ہیں یہ اللہ کی ہستی کی توقائل تھی مگرشرک میں بری طرح مبتلا تھی۔ ان کااصل وطن احقاف تھایہ قوم بڑی قدآور،مضبوط اورسرکش تھی۔ان کی طرف اللہ تعالیٰ نے ہود علیہ السلام کومعبوث فرمایا۔اوربھائی اس لیے کہاکہ ہرنبی اس قوم کاایک فردہوتاتھاجس کی طرف اسے مبعوث کیاجاتاتھا۔اورانبیاء ورسل کی یہ’’بشریت‘‘بھی ان قوموں کے ایمان لانے میں رکاوٹ بنی رہی ہے۔ ان کاخیال تھاکہ نبی بشر نہیں بلکہ کوئی مافوق البشر چیز ہونا چاہیے آج بھی اس مسلمہ حقیقت سے بے خبرلوگ پیغمبر اسلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کومافوق البشرباورکرانے پرتُلے رہتے ہیں حالانکہ وہ بھی خاندان قریش کے ایک فردتھے جن کی طرف اولاًان کو پیغمبر بنا کر بھیجا گیا تھا۔ ہود علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کواللہ کی وحدانیت کی دعوت دی جیسے نوح علیہ السلام نے دی تھی۔اپنے خلوص کااورطالب دنیانہ ہونے کو بیان فرمایا اور فرمایا کہ اللہ سے ڈرواورمیری اطاعت کرو۔