سورة الشعراء - آیت 103

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اس میں بھی ایک نشانی [٧٠] ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بتوں کے بارے میں اپنی قوم سے مناظرہ کیا اور ان کا محاسبہ کیا اور ان کو اللہ کی توحید کے دلائل دئیے اور ان پر توحید کی وضاحت کی۔ لیکن پھر بھی اکثر لوگ ایمان سے محروم ہیں۔