سورة آل عمران - آیت 10

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو لوگ کافر ہیں۔ اللہ کے حضور نہ ان کے مال کچھ کام آسکیں گے اور نہ اولاد۔ اور یہی لوگ دوزخ کا ایندھن ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دنیا میں انسان کی تمام کوشش اپنے اور اولاد کے لیے مال کمانے میں لگ جاتی ہیں، لیکن آخرت میں نہ ان کا مال کام آئے گا اور نہ اولاد۔ یہ آیات بنی اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہی گئی ہیں کہ اسلام دشمنی سے باز آجا ؤ ورنہ جس طرح آل فرعون،قوم ثمود و عاد و نمرود تباہ و برباد کئے جاچکے ہیں، تمہارا بھی وہی حشر ہونے والا ہے۔ اللہ کے نزدیک قابل قبول چیز ایمان ہے ۔ اور اس کا فیصلہ حق پر مبنی ہے۔ انسان کو بھی اپنے فیصلے حق پر کرنے چاہئیں۔ دنیا میں مال کمانا مقصد نہیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچالو۔ ایمان کی فکر۔ عاقبت کی فکر، اولاد کی فکر انھیں بھی آگ سے بچانا ہے۔‘‘