سورة الشعراء - آیت 59

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور اس طرح ہم نے بنی اسرائیل کو ان کا وارث [٤١] بنادیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جو اقتدار اور بادشاہت فرعون کو حاصل تھی وہ اس سے چھین کر ہم نے بنی اسرائیل کو عطا کر دی۔ جو آج تک پست حال تھے۔ ذلیل ونادار تھے، چونکہ ہمارا ارادہ ہو چکا تھا کہ ہم کمزوروں کو ابھاریں گے اور ان گرے پڑے لوگوں کو برسر ترقی لائیں گے اور انھیں پیشوا اور امام بنائیں گے سو وہ ارادہ ہم نے پورا کیا۔