هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
وہی، جیسے چاہتا ہے تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں بناتا [٥] ہے۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے
ا س آیت میں اللہ تعالیٰ نے دو اہم حقیقتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ (۱)تمہاری فطرت کو جیسا وہ جانتا ہے نہ تم جان سکتے ہو اور نہ کوئی دوسرا جان سکتا ۔ (۲)جس نے تمہارے استقرار حمل سے لیکر بعد کے مراحل تک ہر موقع پر تمہاری چھوٹی سے چھوٹی ضرورتوں تک کو پورا کرنے کا اہتمام کیا، کس طرح ممکن تھا کہ وہ دنیا میں تمہاری زندگی میں ہدایت و راہنمائی کا انتظام نہ کرتا۔ ماں باپ نہیں جانتے کہ رحم مادر میں کیا ہے مگر اللہ جانتا ہے اتنے گہرے اندھیرے میں اللہ بچے کی صورت بناتا ہے جیسے وہ چاہتا ہے خوبصورت بنادے یا بدصورت۔ اللہ تعالیٰ تصویر اور تقدیر پر غالب ہے اور وہ حکمت والا ہے۔