سورة الفرقان - آیت 13
وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جب اس میں دست و پابستہ ایک تنگ جگہ سے پھینکے جائیں گے تو اس [١٧] وقت موت کو پکاریں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
موت کو پکاریں گے: جہنم میں ہر مجرم معاند کے لیے اتنی تنگ جگہ ہوگی جہاں وہ ہل بھی نہ سکے گا۔ علاوہ ازیں ایک ہی نوعیت کے کئی کئی مجرم ایک ساتھ زنجیروں میں جکڑے ہوں گے، جہنم کی لپیٹیں ان کو ہر طرف سے گھیرے ہوں گی۔ وہ اس وقت گھبرا کر موت کو پکاریں گے کہ کاش موت آکر ہماری ان دردناک مصیبتوں کا خاتمہ کر دے۔