سورة المؤمنون - آیت 108

قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اللہ تعالیٰ فرمائے گا : ''مجھ سے دفع ہی رہو [١٠٢] اور اسی آگ میں پڑے رہو اور مجھ سے بات بھی نہ کرو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرمائے گا: مجھ سے دفع رہو اور اسی آگ میں پڑے رہو۔ یعنی اللہ تعالیٰ ان کی التجا کے جواب میں فرمائیں گے کہ تم اس قدر ذلیل مخلوق ہو کہ تمہارا اسی جہنم میں پڑے رہنا ہی مناسب ہے اور دیکھو آئندہ مجھ سے کوئی ایسی التجا نہ کرنا۔