سورة المؤمنون - آیت 107
رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پروردگار! ہمیں اس آگ سے نکال اگر ہم دوبارہ ایسا [١٠١] قصور کریں تو واقعی ہم ظالم ٹھہرے''
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
الٰہی اب تو ہمیں پھر دنیا کی طرف بھیج دے۔ اگر اب ایسا کریں تو بے شک ہم ظالم اور مستحق سزا ہیں۔