سورة المؤمنون - آیت 54
فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لہٰذا ان کا قصہ چھوڑو کہ وہ ایک خاص وقت تک اپنی اس مدہوشی میں [٥٨] پڑے رہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جن امتوں کی طرف انبیاء علیہم السلام بھیجے گئے تھے، انھوں نے اللہ کے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے اور جس گمراہی پر اڑ گئے، اسی پر نازاں و فرحاں ہو گئے، اسی کو اپنے نزدیک ہدایت سمجھ بیٹھے۔ پس بطور ڈانٹ کے فرمایا: انھیں ان کے بہکنے، بھٹکنے میں ہی چھوڑ دیجیے۔ یہاں تک کہ ان کی تباہی کا وقت آ جائے انھیں کھانے، پینے دیجیے، مست و بے خود ہونے دیجیے، ابھی ابھی حقیقت حال انھیں معلوم ہو جائے گی۔