سورة المؤمنون - آیت 29
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِي مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور (یہ بھی) کہنا کہ : ''میرے پروردگار! مجھے برکت والی جگہ اتارنا اور تو سب سے بہتر اتارنے والا [٣٤] ہے۔''
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دعا: ((قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ)) اس کے ساتھ وہ دعا بھی پڑھ لی جائے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر بیٹھتے وقت پڑھا کرتے تھے۔ ((اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھَذَا وَ مَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ۔ وَ اِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ))