سورة طه - آیت 126

قَالَ كَذَٰلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا ۖ وَكَذَٰلِكَ الْيَوْمَ تُنسَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جس طرح [٩٢] ہماری آیات تمہارے پاس آئیں تو تو نے انھیں بھلا دیا تھا، اسی طرح آج تو بھی بھلادیا جائے گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ جواب یہ دیں گے کہ ہم اسی طرح لوگوں کو ان اعمال کا اس سے ملتا جلتا ہی ممثل صورت بدلہ دیاکرتے ہیں۔ جو حدود الٰہی کی پرواہ نہیں کرتے، اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتے ہیں۔ یہ سزا تو وہ ہے جو تمھیں اعمال کے مطابق اس میدان محشر میں دی جا رہی ہے اورجوعذاب تمھیں ابھی مزید دیاجانے والا ہے۔ وہ اس سے سخت تر بھی ہوگا اور ہمیشہ باقی رہنے والا بھی، جو کبھی ختم نہ ہوگا۔