سورة البقرة - آیت 241

وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اسی طرح مطلقہ عورتوں کو معروف طریقے [٣٣٨] سے کچھ دے دلا کر رخصت کرنا چاہیے اور یہ بات پرہیزگاروں کے لیے انتہائی ضروری ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ حکم عام ہے اور ہر مطلقہ عورت کے لیے ہے اور اس کی تاکید کردی گئی ہے کہ پرہیز گاروں کا یہ شیوہ نہیں ہوتا کہ وہ طلاق دے کر مطلقہ کو خالی ہاتھ گھر سے باہر کریں۔ اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ تمہارے لیے واضح کرتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔ تقویٰ یعنی احسان کی روش اختیار کرو۔ حکم کو نافذ کرنے کے لیے لوگوں کے اندر اچھے جذبات کو اُبھارنا ضروری ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ نے بار بار احسان کی تلقین کی ہے۔