سورة طه - آیت 112
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخَافُ ظُلْمًا وَلَا هَضْمًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو شخص نیک اعمال کرے اور وہ مومن ہو تو اسے [٨٠] بے انصافی یا حق تلفی کا ڈر نہ ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اعمال کی جزا کے لیے دوشرائط کا ہونا ضروری ہے۔ ایک ایمان بالغیب کے تمام اجزا پر ایمان لانا، دوسرے ایسے اعمال صالحہ جو شریعت کی پابندیوں کو ملحوظ رکھ کر بجا لائے گئے ہوں مثلاً ان میں ریاکاری نہ ہو، سنت کے مطابق ہوں اور بعد میں احسان جتلا کر یا شرک کرکے ان اعمال کو برباد نہ کر دیا گیا ہو۔ ایسے اعمال کا بدلہ ضرور اور پورا پورا ملے گا۔ تفسیر طبری میں ہے کہ گناہ کی زیادتی اور نیکی کی کمی سے وہ بے خوف ہیں۔ نہ ان کی برائیاں بڑھائی جائیں گی اور نہ نیکیاں گھٹائی جائیں گی۔