سورة طه - آیت 79
وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَمَا هَدَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ ہی کیا، سیدھی راہ [٥٦] نہ دکھائی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اپنی قوم کے سامنے فرعون کا دعویٰ تو یہ تھا کہ میں تمھیں سیدھی راہ دکھاتا ہوں لیکن اس نے اپنی قوم کو بہکا دیا اور انھیں راہ راست نہ دکھائی جس طرح دنیا میں اس نے آگے بڑھ کر انھیں دریا بُرد کیا اسی طرح قیامت کے دن آگے ہو کر انھیں جہنم میں جھونکے گا جو بدترین جگہ ہے۔