سورة طه - آیت 41
وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِي
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور میں نے تمہیں اپنے کام [٢٧] کا بنا لیا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ایسے وقت میں تو آیا جو میں نے اپنے فیصلے اور تقدیر میں تجھ سے ہم کلامی اور نبوت کے لیے لکھا ہوا تھا۔ یعنی اس مرحلے میں آیا جو نبوت کے لیے موزوں ہے، یعنی چالیس سال کی عمر میں اور یہ تمھاری تربیت کا سارا اہتمام اسی غرض کے تحت کیا گیا کہ تمھیں اس مہم کے لیے فرعون کے پاس بھیجا جائے۔ اور میں نے اسی لیے اس کام کے لیے تمھاری اس انداز سے تربیت کی۔