سورة مريم - آیت 79
كَلَّا ۚ سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ایسا ہرگز نہیں ہوگا جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ہم [٧٢] اسے لکھ لیں گے اور اس کے عذاب میں مزید اضافہ کریں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس کے نامۂ اعمال میں اس کا یہ غرور کا کلمہ بھی درج کر لیا جائے گا اور اس کے گناہوں کی سزا پر اس کی اس جسارت کی بنا پر مزید اضافہ کیا جائے گا۔