سورة مريم - آیت 36

وَإِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور (آپ انھیں بتائیں کہ) اللہ ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے لہٰذا ا اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سیدھی راہ یہ ہے کہ میرا اور تمھارا یعنی سب لوگوں کا خالق اور پروردگار صرف اللہ تعالیٰ ہے۔