سورة البقرة - آیت 209

فَإِن زَلَلْتُم مِّن بَعْدِ مَا جَاءَتْكُمُ الْبَيِّنَاتُ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر اگر روشن دلیلیں آ جانے کے بعد تم پھسل گئے [٢٧٧] تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے اور حکمت والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

روشن دلیلیں سے مرادا سلام کے انسانی زندگی کے ہر پہلو میں واضح احکام ہیں كہ اگر آجانے کے بعد تم پوری طرح اسلام میں داخل نہ ہوئے اور دوغلی پالیسی اختیار کی یعنی جن احکام پرچاہا عمل کرلیا۔ اور جہاں کوئی بات طبیعت کو ناگوار گزری یا کسی نقصان کا خطرہ محسوس ہوا وہاں اپنی مرضی کرلی اور اسلام کے احکام کو پس پشت ڈال دیا تو جان لو کہ اللہ بڑا زبردست اورحکمت والا ہے۔