سورة النحل - آیت 108
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہی لوگ ہیں جن کے دلوں، کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہی لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ایسے ہی لوگوں کے دلوں اور آنکھوں پر اللہ تعالیٰ مہر لگا دیتے ہیں یہ اللہ کے ہاں ہدایت کے قابل ہی نہیں رہتے، پس یہ واعظ و نصیحت کی باتیں سنتے ہیں نہ انھیں سمجھتے ہیں اور نہ وہ نشانیاں ہی دیکھتے ہیں جو انھیں حق کی طرف لے جانے والی ہیں بلکہ یہ ایسی غفلت میں مبتلا ہیں جس نے ہدایت کے سارے راستے ان کے لیے مسدود کر دیے ہیں۔