سورة النحل - آیت 104

إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ لَا يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

بلاشبہ جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے انھیں وہ کبھی [١٠٩] راہ پر نہیں لاتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جن لوگوں نے عزم ہی کر لیا ہو وہ کسی قیمت پر بھی حق بات کو تسلیم نہیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ زبردستی انھیں راہ راست پر لائے۔ ان کو موت اسی حالت پر ہوگی اور انھیں اپنی کرتوتوں کی دردناک سزا ملے گی۔