وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَالًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْجِبَالِ أَكْنَانًا وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَابِيلَ تَقِيكُمُ الْحَرَّ وَسَرَابِيلَ تَقِيكُم بَأْسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ
نیز اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی مخلوق (کی اکثر چیزوں) کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں کمین گاہیں بنائیں اور تمہارے لیے ایسے لبادے بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں [٨٣] اور جو لڑائی کے وقت بچاتے ہیں۔ اللہ اسی طرح تم پر اپنی نعمتیں پوری کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار [٨٤] بنو
پھرچندقدرتی چیزوں یعنی درختوں کے سائے جو اس نے تمہارے فائدے کے لیے بنائے ۔پہاڑوں پرغارنماقلعے اس نے تمہیں دے رکھے ہیں کہ ان میں پناہ حاصل کرؤ۔چھپنے اوررہنے سہنے کی جگہ بنالو۔سوتی اونی اوربالوں کے کپڑے تمہیں دے رکھے ہیں کہ چین سے سردی،گرمی سے بچاؤکے ساتھ اپنا ستر چھپاؤ اور زیب وزینت حاصل کرؤ۔ اس نے تمہیں جنگی لباس بھی ہیں، خود، زرہ بکتر عطافرمائے ہیں جودشمنوں سے لڑائی اورحملے کی وقت تمہارے کام آئیں۔اس طرح وہ تمہیں تمہاری ضرورت کی پوری پوری نعمتیں دیتے چلاجاتاہے،کہ تم آرام وراحت پاؤاوراپنے منعم حقیقی کی عبادت میں لگے رہو۔اوراس کے فرمانبرداربن کے رہو۔