سورة النحل - آیت 66

وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِ مِن بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَائِغًا لِّلشَّارِبِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

نیز تمہارے لیے چوپایوں میں بھی نشان عبرت موجود ہے۔ ان کے پیٹوں میں غذا کا فضلہ [٦٣] اور خون موجود ہوتا ہے تو ان دونوں چیزوں کے درمیان سے ہم تمہیں خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار ہوتا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

خوشگوار دودھ اللہ کی عظمت کاگواہ ہے۔ اونٹ، گائے،بکری بھی اپنے خالق کی قدرت و حکمت کی نشانیاں ہیں یہ چوپائے جو کچھ کھاتے ہیں، معدے میں جاتاہے، اسی خوراک سے دودھ، خون، گوبر اور پیشاب بنتاہے۔ خون رگوں میں چلا جاتاہے۔ دودھ تھنوں میں، اسی طرح گوبر اور پیشاب اپنے اپنے مخرج میں منتقل ہو جاتا ہے۔ ان سے بچاکر دودھ تمہارے لیے نکالتاہے، نہ اس کی سفیدی میں فرق آئے نہ حلاوت میں، نہ مزے میں ۔ یہ خالص دودھ جو پینے والے کے حلق سے آسانی سے اتر جائے۔ اللہ کی خاص نعمت ہے۔