سورة النحل - آیت 16

وَعَلَامَاتٍ ۚ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور کچھ نشانیاں [١٦] بھی بنا دیں اور بعض لوگ ستاروں سے [١٧] راستہ معلوم کرلیتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

رات کے وقت انسان ستاروں کی چال سے وقت بھی معلوم کر سکتاہے اور سمت بھی ۔ رات کے وقت ستارے پوری راہنمائی کا کام دیتے ہیں کہ رات کاکتنا حصہ گز ر چکاہے اور کتنا باقی ہے۔