سورة الحجر - آیت 61
فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر جب یہ فرستادہ (فرشتے) لوط کے گھر آئے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ فرشتے حسین نوجوانوں کی شکل میں آئے ۔ لوط علیہ السلام کے لیے بالکل انجان تھے اس لیے انہوں نے ان سے اجنبیت اور بیگانگی کا اظہار کیا تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم عذاب الٰہی لے کر آئے ہیں۔ جسے آپ کی قوم نہیں مانتی تھی اور اس میں شک و شبہ کررہی تھی ۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آتے ہیں اور فرشتے سچائی کے ساتھ ہی نازل ہواکرتے ہیں اور ہم ہیں بھی سچے ۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں گے اور آپ کی یہ کافر قوم ہلاک ہوگی۔