سورة الحجر - آیت 30
فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ سب کے سب فرشتوں نے (آدم کو) سجدہ کیا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس حکم کو سب نے تو مان لیا مگر ابلیس نے انکار کردیا اور کفر وحسد، انکار وتکبر، فخر و غرور کیا ۔ صاف کہہ دیا کہ میں آگ کابنایا ہوا ہوں، میں جو اس سے بہتر ہوں اس کے سامنے کیوں جھکوں ۔