سورة الحجر - آیت 25

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ کا پروردگار ہی ان سب [١٦] کو جمع کرے گا۔ بلاشبہ وہ حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کافر یہ کہتے ہیں کہ ہم جب مرکر مٹی میں مل کر مٹی بن جائیں گے یا ہماری خاک کا ذرہ ذرہ منتشر ہوجائے گا تو ہم دوبارہ کیسے پیداکیے جائیں گے؟ یہ اعتراض کرنے والے اللہ کی صفت حکمت کی معرفت رکھتے ہیں نہ اس کے لا محدود علم کی وسعت کی ہی۔ اس کاعلم اس قدر وسیع ہے کہ وہ ان کی خاک کے منتشر شدہ ذرات تک کو جانتاہے اور انھیں اکٹھا کرکے دوبارہ زندگی بخش کراپنے پاس حاضر کر نے کی پوری قدرت رکھتاہے۔