سورة الحجر - آیت 11
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ان کے پاس جو بھی رسول آیا اس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ہر اُمت کے رسول کی تکذیب ہوئی ہے اور اسے مذاق میں اڑایا گیاہے۔ ضدی اور متکبر گروہ کے دلوں میں ان کے حد سے بڑھے ہوئے گناہوں کے تکذیب سمودی جاتی ہے، یہاں مجرموں سے مراد مشرکین ہے