سورة الحجر - آیت 3
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ انھیں (ان کے حال پر) چھوڑ دیجئے کہ کچھ کھالیں، مزے اڑا لیں، اور لمبی چوڑی امیدیں انھیں غافل کئے رکھیں۔ پھر جلد ہی انھیں (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ کافرو مشرک اپنے کفر و شرک سے باز نہیں آ رہے تو انھیں چھوڑ دیجئے یہ دنیاوی لذتوں سے محظوظ ہو لیں اور اپنی اُمیدیں بر لائیں ۔ عنقریب انھیں اپنے کفر و شرک کاانجام معلوم ہوجائے گا۔