سورة ابراھیم - آیت 41
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پروردگار! مجھے، میرے والدین [٤١] اور جملہ مومنوں کو اس دن معاف فرمانا جب حساب لیا جائے گا۔''
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ دعا اس وقت کی جبکہ ابھی ان پر اپنے باپ کا عدو اللہ (اللہ کادشمن ) ہونا واضح نہیں ہواتھا ۔ جب یہ واضح ہوگیا کہ میرا باپ اللہ کادشمن ہے تو اس سے اظہار براءت کردیا اس لیے کہ مشرکین کے لیے دعا ئے مغفرت کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔