سورة یوسف - آیت 82

وَاسْأَلِ الْقَرْيَةَ الَّتِي كُنَّا فِيهَا وَالْعِيرَ الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا ۖ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ ان بستی والوں سے پوچھ لیجئے جہاں ہم رہے اور ان قافلہ سے بھی جن کے ساتھ [٧٩] ہم آئے ہیں۔ اور ہم یقیناً سچے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اگر آپ کو ہماری بات کا یقین نہ ہو تو اہل مصر سے دریافت کرلیجیے یا اس قافلہ والوں سے پوچھ لیجیے جو ہمارے ساتھ تھے کہ ہم نے صداقت، امانت اور حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی اور ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ بالکل راستی پر مبنی ہے۔