سورة یوسف - آیت 14

قَالُوا لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذًا لَّخَاسِرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہنے لگے، ہم ایک طاقتور جماعت ہیں اگر ہمارے ہوتے ہوئے اسے بھیڑیا کھا جائے تو ہم تو بڑے نقصان [١٢] میں پڑ گئے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس کے جواب میں بھائیوں نے کہا کہ ہم اتنے بھائیوں کی موجودگی میں یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ بھیڑیا یوسف علیہ السلام کو کھا جائے۔ اگر ہم اپنے بھائی کی حفاظت نہ کر سکیں تو ہم کس کام کے۔ آخر ہم اتنے گئے گزرے تو نہیں۔