سورة یوسف - آیت 1

الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ا۔ ل۔ ر یہ اس کتاب کی آیات ہیں جو ہر بات وضاحت سے بیان کرتی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قرآن ساری دنیا کے لیے ہدایت کی کتاب ہے۔ لیکن چونکہ اس کے اولین مخاطب اہل عرب تھے اس لیے اسے عربی زبان میں نازل کیا گیا تاکہ پہلے عرب اس کے مطالب کو خوب سمجھیں۔ علاوہ ازیں عربی زبان اپنی فصاحت و بلاغت اور اعجاز اور ادائے معانی کے لحاظ سے دنیا کی بہترین زبان ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس اشرف الکتب (قرآن مجید) کو اشرف اللغات (عربی) اشرف الرسل (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اشرف الملائکہ (جبرائیل) کے ذریعے سے نازل فرمایا۔ اور مکہ جہاں اس کا آغاز ہوا۔ دنیا کا اشرف ترین مقام ہے۔ اور جس مہینے میں اس کے نزول کی ابتدا ہوئی وہ بھی اشرف ترین مہینہ یعنی رمضان ہے۔