سورة ھود - آیت 106

فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو جو بدبخت ہیں وہ تو جہنم میں (داخل) ہوں گے اور [١١٨] وہیں چیختے چلاتے رہا کریں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس جملہ کے دو مطلب ہیں ایک تو وہی ہے جو ترجمہ میں بیان کیا گیا ہے۔ اور یہ مطلب قرآن کریم سے بھی ثابت ہے۔ جیسے (خَالِدِیْنَ فِیْھَا) کے الفاظ سے ذکر کیا گیا ہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ جہنم کے بھڑکنے سے ایسی دلخراش آوازیں پیدا ہوں گی جو ان بدبختوں کی گھبراہٹ او رمصیبت میں مزید اضافہ کرتی جائیں گی۔