سورة ھود - آیت 96

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہم نے موسیٰ کو اپنے معجزے اور صریح سند (نبوت) دے کر فرعون اور اس کے درباریوں [١٠٨] کی طرف بھیجا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت موسیٰ علیہ السلام بڑے مضبوط جسم کے طاقتور، جرأت مند اور جلالی طبیعت کے مالک تھے ادھر فرعون خود کو خدا بنا بیٹھا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نبوت کے ساتھ معجزے بھی عطا کیے جس کی بنا پر آپ بلا روک ٹوک فرعون کے کھلے دربار میں چلے گئے اور سب درباریوں کے سامنے اسے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیا کہ ایک اللہ کی حاکمیت تسلیم کرے اور اپنی خدائی سے دست بردار ہو جائے اور بنی اسرائیل پر ظلم کرنا چھوڑ دے اور انھیں اپنی غلامی سے آزاد کر کے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہمراہ روانہ کر دے۔