سورة یونس - آیت 102

فَهَلْ يَنتَظِرُونَ إِلَّا مِثْلَ أَيَّامِ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِهِمْ ۚ قُلْ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا یہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان پر ویسے ہی (برے) دن آئیں۔ جیسے ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں پر آچکے ہیں؟ آپ ان سے کہئے : اچھا تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے [١١٠] ساتھ انتظار کرتا ہوں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ لوگ، جن پر کوئی دلیل، کوئی دھمکی اثر انداز نہیں ہوتی، یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے ان پر اللہ کا عذاب صادق آچکا ہے۔ یہ عذاب آجانے سے پہلے مومن نہیں ہوں گے۔ کیا یہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے ساتھ بھی وہی تاریخ دہرائی جائے جس سے پچھلی اُمتیں گزر چکی ہیں لہٰذا ایسے لوگوں کے لیے یہی جوا ب مناسب ہوتا ہے کہ تم بھی انتظار کرو اور میں بھی انتظار کرتا ہوں، انھیں بھی معلوم ہو جائے گا کہ ہم اپنے رسولوں اور اپنے سچے غلاموں کونجات دیں گے یہ خود ہم نے اپنے نفس کریم پر واجب کر لیا ہے۔