سورة یونس - آیت 95

وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور نہ ہی ان لوگوں سے ہونا جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات کو جھٹلا دیا ورنہ نقصان اٹھاؤ گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آیت ۹۵ میں بھی مخاطب اُمت کو سمجھایا جارہا ہے کہ شک و شبہ میں بھی نہیں پڑنا اور نہ اللہ کی آیات کی تکذیب کرنا ورنہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گے۔ شک اور تکذیب کے کئی مراحل ہیں، سب سے پہلے شک پیدا ہوتا ہے۔ پھر دلیل دی جاتی ہے۔ پھر جھگڑا شروع ہو جاتا ہے پھر تکذیب کا درجہ آجاتا ہے۔ یعنی ایسا انسان یکسر اللہ کی آیات کا انکار کردیتا ہے۔ پھر جب وہ اس تکذیب میں پختہ ہو جاتا ہے تو حق بات قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا اس سے قبول حق کی استعداد ہی چھن جاتی ہے۔ اور یہی وہ کیفیت ہوتی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کئی مقامات پر مہر لگ جانے سے تعبیر کیا ہے۔