سورة یونس - آیت 51

أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ آمَنتُم بِهِ ۚ آلْآنَ وَقَدْ كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا جب وہ عذاب واقع ہوجائے گا تو اس [٦٧] وقت تم ایمان لاؤ گے۔ اب (تمہیں یقیں آیا) جبکہ اسی کے لئے تو تم جلدی مچا رہے تھے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کیا جب قیامت آجائے، عذاب دیکھ لو، تب ایمان لاؤ گے جو بے سود ہے انھیں ہرگز یقین نہیں ہے اور ان کا یہ تقاضا محض جھٹلانے اور مذاق اُڑانے کی نیت سے تھا۔ اور انھیں یقین اسی وقت آئے گا جب فی الواقع عذاب ان پر آپڑے گا، لیکن یقین آنا اور اللہ کی آیات پر ایمان لانا بے سود ہوگا۔