سورة یونس - آیت 34

قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ ان سے پوچھئے : تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو تخلیق کی ابتداء بھی کرتا ہو، پھر اسے دوبارہ پیدا بھی کرسکے؟'' آپ کہئے : اللہ ہی خلقت کی ابتدا[٤٩] بھی کرتا ہے۔ پھر دوبارہ پیدا بھی کرے گا۔ پھر تم یہ کس الٹی راہ پر چلائے جارہے ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مشرکین یہ تو مانتے تھے کہ اللہ ہی نے انھیں اور ساری کائنات کو پیدا کیا۔ یہاں مشرکین کے کھوکھلے پن کو واضح کرنے کے لیے ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ بتاؤ جنھیں تم اللہ کا شریک گردانتے ہو، کیا تمھارے معبودوں میں سے ایک بھی ایسا ہے جو آسمان و زمین کو اور مخلوق کو پیدا کر سکے۔ یا بگاڑ کر بنا سکے، نہیں یقینا نہیں، پہلی مرتبہ پیدا کرنے والا بھی اللہ ہی ہے۔ (تیسیر القرآن)