سورة یونس - آیت 32

فَذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ ۖ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ ہے اللہ تمہارا حقیقی پروردگار۔ پھر حق کے بعد سوائے گمراہی کے کیا [٤٦] باقی رہ جاتا ہے۔ پھر تم کدھرسے پھرائے [٤٧] جارہے ہو؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تمھارا رب، معبود حقیقی تو یہی پروردگار ہے۔ جسے کے بارے میں تمھیں خود اعتراف ہے کہ ہر چیز کا خالق و مالک، مدبر وہی ہے۔ ہر چیز کی بادشاہت اُسی کے ہاتھ میں ہے۔ زمین و آسمان، اور خشک و تر کا مالک ہے۔ عالم بالا اور عالم سفلٰی اسی کا ہے۔ سب جن و انس، فرشتے اور مخلوق اس کے سامنے عاجز و بے بس ہیں۔ پھر اس معبود کو چھوڑ کر جو تم دوسرے معبود بنائے پھرتے ہو وہ گمراہی کے سوا کچھ نہیں تمھاری سمجھ میں یہ بات کیوں نہیں آتی؟ تم کہاں پھر ے جاتے ہو۔