سورة التوبہ - آیت 9

اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَصَدُّوا عَن سَبِيلِهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

انہوں نے اللہ کی آیات کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ دیا پھر (لوگوں کو) اللہ کی راہ [٩] سے روک دیا۔ بہت برے ہیں وہ کام جو وہ کر رہے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بد عہد قوم کے اوصاف: اللہ تعالیٰ کی آیات تو انھیں بھلائی، راستی اور عہد کی پابندی کی دعوت دیتی ہیں۔ا ور یہ چند روزہ دنیوی فائدے کے حصول کی خاطر اپنی خواہش نفس کی تکمیل کے لیے سب اخلاقی اقدار اور اللہ کے احکام کو پس پشت ڈال دیتے ہیں، پھر اسی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ دوسروں کو بھی مسلمانوں سے بد عہدی پر اُکساتے اور اسی راہ پر چلنے کی دعوت دیتے ہیں اور بہت بُرے ہیں جو یہ کام کرتے ہیں