سورة الانفال - آیت 23
وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّأَسْمَعَهُمْ ۖ وَلَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اگر اللہ ایسے لوگوں میں کچھ بھی بھلائی دیکھتا تو انہیں سننے [٢٢] کی توفیق بخش دیتا۔ اور اگر وہ انہیں یہ توفیق دے بھی دیتا تو بھی بے رخی کے ساتھ پیٹھ پھیر جاتے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ایسے لوگوں میں صحیح فہم والی عقل ہی نہیں ہوتی نہ عمل صالح کی انھیں تو فیق ہی ہوتی ہے ۔اگر ان میں بھلائی ہوتی تو اللہ انھیں سنا دیتا، چونکہ اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ انھیں سنا یا اور سمجھا یا بھی جائے یہ اپنی سر کشی سے باز نہیں آئیں گے، بلکہ اور اکڑکر بھاگ جائیں گے ۔