إِذْ يُغَشِّيكُمُ النُّعَاسَ أَمَنَةً مِّنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً لِّيُطَهِّرَكُم بِهِ وَيُذْهِبَ عَنكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَانِ وَلِيَرْبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ
اور (وہ وقت یاد کرو) جب اللہ نے اپنی طرف سے تمہارا خوف دور کرنے کے لئے تم پر غنودگی طاری کردی اور آسمان سے تم پر بارش برسا دی تاکہ تمہیں پاک کردے، اور شیطان کی (ڈالی ہوئی) نجاست تم سے دور کردے، اور تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور تمہارے قدم جما دے
(1) غنو دگی طاری کردی، غنو دگی سے دلوں کو اطمینان ملا، جو وسو سے، خدشات اور دشمنوں کی تعداد سے جو پریشانی تھی سب دور ہوگئی۔ تازہ دم ہوگئے یہ اللہ کی مدد تھی۔ (2) بارش کا بر سانا کیسے مدد ہوئی: میدان بدر میں کافر پہلے پہنچ کر پکی زمین پر پڑاؤ ڈال چکے تھے پانی کے کنوؤں پر بھی قبضہ کر چکے تھے۔مسلمانوں کو جو جگہ میسر آئی وہ ریتلی اور بلندی پر واقع تھی۔ پینے کو پانی نہیں تھا، وضو اور طہارت کے لیے بھی پانی میسر نہ تھا،سامنے مسلح لشکر جرار دیکھ کر سخت گھبرا ہٹ میں مبتلا تھے۔ شیطان طرح طرح کے وسو سے دل میں ڈال رہا تھا، اللہ کی مدد یوں آئی کہ رات کو زور سے بارش ہوئی جس کے تین فائدے ہوئے۔ (1) مسلمانوں نے بڑے بڑے حوض بنا کر پانی جمع کرلیا، پینے اور نہانے دھونے کو پانی میسر آگیا، (2) نیچے سے ریت جم گئی جہاں پہلے قدم پھسلتے تھے جمنے شروع ہو گئے، (3) پانی کا ریلا جب بہ کر کفار کی طرف گیا ۔وہاں کیچڑ اور پھسلن ہوگئی۔ فرشتوں سے مدد: اللہ تعالیٰ نے میدان بدر میں فرشتوں کا لشکر بھیج کر مدد فرمائی۔