سورة الاعراف - آیت 194

إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تو تمہاری ہی طرح کے بندے [١٩٢] ہیں۔ اگر تم (اپنے دعویٰ میں) سچے ہو تو ضروری ہے کہ جب تم انہیں پکارو تو وہ تمہیں اس کا جواب دیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو پکار نہ سن سکے وہ الہ نہیں، یہ دوسری قسم کے الہ ہیں یعنی وہ انبیاء اور بزرگ جو فوت ہو چکے اور انھیں حاجت روا اور مشکل کُشا سمجھ کر پکار جاتا ہے، اس لیے کہ پتھر کے بتوں کے لیے عباد کا لفظ استعمال نہیں ہوتا، اور ان فوت شدہ کے الہ ہونے کی تردید کے لیے یہ بات کافی ہے کہ جب تم انھیں پکارتے ہو تو وہ جواب نہیں دے سکتے، تو وہ تمہارے ہی جیسے ہیں تم سے کوئی بالا تر مخلوق نہیں ہیں۔