سورة الاعراف - آیت 186
مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انہیں ان کی سرکشی میں چھوڑ رہا ہے کہ سر ٹکراتے پھریں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جس کو اللہ گمراہ کرے،وہ چاہے ساری نشانیا ں دیکھ لے، بے سود ہے، اللہ کا ارادہ جس کے لیے فتنے کا ہو، تو اُسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا، یہ نشانیاں اور ڈراوے تو ایمان والوں کے لیے فائدہ مند ہیں ۔