أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا ۗ مَا بِصَاحِبِهِم مِّن جِنَّةٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
کیا انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ ان کے ساتھی (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی جنون نہیں۔ وہ تو محض ایک کھلم کھلے [١٨٤] ڈرانے والے ہیں۔
اب ایسے لوگوں کے بعض شبہات کا جواب دیا جا رہا ہے، مثلارسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی نبوت سے پہلے قریش مکہ کے سامنے ہے اور ساری قوم آپکو صادق اور امین کی حیثیت سے جانتی تھی، پھر نبوت کے بعد آپ نے اللہ کا پیغام لوگوں کو پہنچایا اور انھیں اخروی انجام سے ڈرایا تو وہ آپ کو مجنوں اور آسیب زدہ کہنے لگے ذرا سو چو کہ آپ کی پاکیزہ سیرت و کردار سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ مجنون ہیں کیا صرف اس لیے تم انھیں مجنوں کہتے ہو کہ جو حقائق وہ پیش کرتا ہے وہ تم قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہو رہے، حالانکہ اگر وہ کچھ بھی غور و فکر کرتے کہ جو کچھ ان کا ساتھی انھیں سمجھا رہا ہے، کائنات کا ذرہ ذرہ اس کی شہادت دے رہا ہے۔