سورة الاعراف - آیت 177
سَاءَ مَثَلًا الْقَوْمُ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَأَنفُسَهُمْ كَانُوا يَظْلِمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ایسے لوگوں کی مثال بہت بری ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور خود اپنے آپ ہی پر ظلم کرتے رہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جولوگ علم و ہد ایت کو چھوڑ کر خواہش نفس کے پیچھے لگ جائیں، وہ اللہ کا کچھ نہیں بگا ڑتے،اپنا ہی خسارہ کرتے ہیں، اطاعت رب سے ہٹ کر خواہش کی غلامی اور دنیا کی چاہت میں پڑ کر اپنے دونوں جہان خراب کرتے ہیں اور اپنے آپ پر ہی ظلم کرتے ہیں۔