سورة الاعراف - آیت 130
وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ وَنَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر ہم نے آل فرعون کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں مبتلا رکھا کہ شاید وہ کوئی سبق حاصل کریں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آل فرعون پر بھی سختی آئی، یعنی بارشوں کا فقدان، درختوں میں کیڑے، پیدا وار میں کمی ۔ یہاں تک کہ ایک درخت میں صرف ایک ہی کھجور لگی، اور یہ صرف بطور آزمائش تھا، کہ شاید وہ اب بھی ٹھیک ہو جائیں، خو شحالی دیکھ کر تو بہت اکڑتے تھے قحط سالی دیکھ کر ظلم و تکبر سے باز آجائیں جس میں وہ مبتلا تھے۔