سورة الاعراف - آیت 120

وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جادوگر بے اختیار [١٢٠] سجدے میں گر پڑے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جادو گر سجد ہ ریز ہو گئے۔جب فرعون اور اُسکے درباری مغلوب ہوگئے تو ان دونوں نبیوں نے سجدئہ شکرادا کیا، یہ کیفیت دیکھ کر جادو گر بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام کے ساتھ سجدے میں گر پڑے اور کہنے لگے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس جادو نہیں یہ تو اللہ کی طرف سے معجزہ ہے جو خود اللہ نے اُسے عطا فرمایا ہے ۔