سورة الاعراف - آیت 113

وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

چنانچہ جادوگر فرعون کے پاس آگئے اور کہنے لگے : ’’اگر ہم غالب رہے تو ہمیں کچھ صلہ بھی ملے گا ؟‘‘

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایک تو جادو گروں کو یہ بتا یاگیا تھا کہ ایک بڑے جادو گر سے مقابلہ ہے ۔دوسرا جادو گروں کو اپنے فن پر بڑاگھمنڈتھا، اور انھیں پورا یقین تھا کہ ہمارے جا دو کے مقابلے میں موسیٰ علیہ السلام کا معجزہ جسے وہ ایک کرتب ہی سمجھتے تھے کو ئی حیثیت نہیں رکھتا، اس لیے انھوں نے آتے ہی مو سیٰ علیہ السلام کو چیلنج کیا کہ تم پہلے اپنے کرتب دکھا ؤ اور اگر کہو ؤ تو ہم پہل کریں ۔