سورة الاعراف - آیت 62

أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنصَحُ لَكُمْ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

میں تمہیں اپنے پروردگار کا پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی [٦٥] کر رہا ہوں کیونکہ جو کچھ مجھے اللہ کی طرف سے معلوم ہے اسے تم نہیں جانتے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا کہ میں اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا رسول ہوں اور مجھے جو کچھ اللہ کی طرف سے معلوم ہے تم اُسے نہیں جانتے اگر تم میری دعوت قبول کرلو۔ تو اس میں تمہاری ہی بھلائی ہے اور میں تمہاری خیر خواہی کر رہا ہوں۔ ایک تو تمہاری دنیا و آخرت سنور جائے گی دوسرے عذاب الٰہی سے بچ جاؤ گے۔